عرفان ملک : شیراکوٹ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے رکشہ پکڑوانے کے رنج میں لڑکے پر تشدد اور بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔
ایس ایچ او شیراکوٹ رانا وقاص اشرف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکے کو رکشہ چھڑوانے کے بہانے سے موٹرسائیکل پر گھر سے لے کر گیا، ملزم لڑکے کو پھدرو گاؤں لے گیا، تار سے تشدد کیا اور بدفعلی کی کوشش کی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزم ساحل کے خلاف لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم ساحل کو فوری گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی جانب سے ایس ایچ او شیراکوٹ رانا وقاص اشرف و پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد و زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔