ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی:اسپیکرنے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیدیا

پنجاب اسمبلی:اسپیکرنے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیدیا، ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں رولنگ پڑھ کر سنا دی، رولنگ پڑھنے کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ڈیسک بجائے گئے۔

 اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہی ہے،پنجاب اسمبلی کایہ اختیار سرکاری افسر استعمال نہیں کر سکتا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت کوئی بھی ایگزیکٹیو اتھارٹی کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگا سکتی۔

 انھوں نے کہا کہ ایسے نوٹیفیکیشن سے پنجاب اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا،سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی ایگزیکٹو اتھارٹی کے لگائے گئے ٹیکسز کا جائزہ لے،لاء کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کرے ۔