طاہر جمیل: وزیراعلیٰ کی کفایت شعاری مہم کی کھلی خلاف ورزی سامنے آ گئی، جہاں میٹروپولیٹن کارپوریشن میں عوامی ٹیکس کے پیسوں سے لاکھوں روپے مالیت کا نیا سامان خرید لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن نے نئے دفتر کے لیے مہنگا فرنیچر اور دیگر اشیاء منگوائیں، حالانکہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت نئے سامان کی خریداری پر پابندی عائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق خریدے گئے سامان میں قیمتی صوفے، آفس ٹیبل، کرسیاں، چائے ٹیبل اور آفس ڈیکوریشن کے لیے سائیڈ لیمپ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماتحت عملہ اس سامان کو متعلقہ دفتر میں منتقل کرنے میں مصروف رہا۔
یہ اقدام حکومتی اخراجات میں کمی کے دعووں کے برعکس قرار دیا جا رہا ہے، جس پر شفافیت اور احتساب کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔