ثمرہ فاطمہ: صوبائی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سورج دن بھر آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک ہی رہے گا۔