ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے ایس کے انٹرچینج کی بندش: یو ای ٹی نیو کیمپس کی کلاسز آج آن لائن ہونگی

 کے ایس کے انٹرچینج کی بندش: یو ای ٹی نیو کیمپس کی کلاسز آج آن لائن ہونگی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: کے ایس کے ٹول پلازہ انٹرچینج کی بندش کے باعث یو ای ٹی نیو کیمپس (کالا شاہ کاکو) میں تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو گئی ہیں، جس کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے آج تمام کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یونیورسٹی ترجمان ڈاکٹر تنویر قاسم کے مطابق انٹرچینج کی بندش کے باعث کیمپس کے داخلی راستے بند ہیں، جس سے طلبہ اور اساتذہ کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف نیو کیمپس (کالا شاہ کاکو) کے لیے ہے، جبکہ یو ای ٹی کے مین کیمپس اور دیگر تمام کیمپسز میں کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج اپنی کلاسز مقررہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اٹینڈ کریں اور کسی بھی نئی اپڈیٹ کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر نظر رکھیں۔