پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین کا جیل میں طبی معائنہ ہو گیا

Imran Khan PTI, Adiala Jail, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی  کی اڈیالہ جیل میں آج  بانی چیئرمین پی ٹی ائی کے بانی چئیرمین اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا گیا۔

 پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کا طبی معائنہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس نے کیا۔ یہ طبی معائنہ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا۔

طبی معائنہ مکمل ہونے پر ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالت کے حکم پر کیا گیا ۔

گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نےبانی چیئرمین پی ٹی ائی کے طبی معائنہ کا حکم دہا تھا۔