ویب ڈیسک: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ آج رات واشنگٹن روانہ ہوں گے ۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی منظوری دے دی ہے جو ای سی ایل سے متعلق ٹی او آرزکا جائزہ لےکرکابینہ کورپورٹ دے گی جب کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ ای سی ایل کمیٹی کرے گی۔
واضح رہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات واشنگٹن میں ہوں گے جس کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی واشنگنٹن پہنچ چکے ہیں۔
مفتاح اسماعیل معیشت سے متعلق آئی ایم ایف کےساتویں جائزہ سے متعلق مذاکرات کریں گے جب کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط جاری ہوجائےگی۔