جماعت اسلامی نے نگران وزیراعظم کے لیے نام تجویز کردئیے

جماعت اسلامی نے نگران وزیراعظم کے لیے نام تجویز کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: مرکز میں نگران سیٹ اپ کا معاملہ، جماعت اسلامی نے نگران وزیراعظم کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کردئیے۔ اپوزیشن لیڈر کے روئیے پر بھی جماعت اسلامی کے تحفظات ہیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام نگران وزیراعظم کے طور پر دے دیا گیا۔ سینٹر سراج الحق نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو آگاہ کردیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: کرپشن کے سپیشلسٹوں کا علاج پیناڈول سے نہیں، انکے خلاف بڑا آپریشن چاہیے: سراج الحق

جماعت اسلامی کے ذرائع کے سراج الحق کی جانب سے یہ گلہ بھی کیا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے انکی جانب سے دئیے گئے نام پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:شہباز شریف نے مہنگائی میں پسی عوام کو شاندار تحفہ دیدیا

سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے کہ اگرانہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام پر کوئی اعتراض ہے تو دوسرا نام دے سکتے ہیں، دوسرا نام ڈاکٹر عشرت حسین کا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعظم کے لیے مشاورتی عمل میں تاحال سنجیدگی نہیں دکھائی۔