کرپشن کے سپیشلسٹوں کا علاج پیناڈول سے نہیں، انکے خلاف بڑا آپریشن چاہیے: سراج الحق

کرپشن کے سپیشلسٹوں کا علاج پیناڈول سے نہیں، انکے خلاف بڑا آپریشن چاہیے: سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں جنہوں نے ووٹ بیچا وہ تو مجرم ہیں۔ لیکن جس نے ووٹ خریدا کیا وہ مجرم نہیں؟ پی ٹی آئی کے ساتھ سینٹ کا الیکشن لڑتے، لیکن انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

 منصورہ میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے فون پر کہا کہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ہمارے ساتھ ملکر ووٹ دیں لیکن انہیں امیدوار کا پتاہی نہیں تھا۔ جب بھی ان سے پوچھا تو وہ یہی کہتے رہے کہ اوپر سے آرڈر ہے  پتا نہیں کیا راز تھا کیا وعدے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چئیرمین سینٹ کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا اور ایوان میں عمران خان کے نہیں زرادری کے نعرے لگے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: آئی جی پنجاب نے موجیں ختم کر دیں

  سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے سپیشلسٹوں کا علاج پیناڈول کی گولی سے نہیں ہوگا انکےخلاف بڑا آپریشن چاہئے۔ چھ ہزار ایسے افراد ہیں جنہیں اڈایالہ جیل میں ہونا چاہئے۔ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ ہے۔ اگر حقیقی احتساب نہیں ہے تو پھر یہ صرف ہوائی فائرنگ ہی ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کے لئے گئے ہیں وہ بتائیں کہ کیا انہوں نے کوئی ایک ڈھنگ کا ہسپتال یہاں بنایا، امیر طبقہ یہاں علاج کروانا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔