پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے میاں محمود الرشید کا اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے میاں محمود الرشید کا اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Mian Mehmood ur Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب کے نگران سیٹ اپ کا معاملہ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کافیصلہ کرلیا۔

سٹی 42 کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اگلے دوروز میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور جماعت اسلامی سے رابطے کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر کے مطابق وہ چوہدری پرویزالہی، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرز سے ملیں گے اور ایک ہفتے میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد نگران سیٹ اپ کے لیے وزیر اعلیٰ کا نام سامنے لے آئیں گے۔