ویب ڈیسک : سٹی ٹریفک پولیس چکوال کی جانب سے نوجوانوں کیلئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا گیا ۔
چکوال سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق 16 سے 18 سال کے نوجوان جو موٹر سائیکل یا اسکوٹی چلانا جانتے ہوں وہ اپنے قریبی لائسنسنگ سینٹر سے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ بنوا کر موٹر سائیکل یا اسکوٹی چلانے کا قانونی حق حاصل کرسکتے ہیں۔
جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے 42 دن کا انتظار نہیں کرنا ہوگا بلکہ اسی دن سائن ٹیسٹ پاس کرکے پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
فیس کتنی ادا کرنا ہوگی؟
اگر آپ کی عمر 16 سال ہے تو اس کے لیے فیس 1000 روپے ہوگی، عمر 17 سال ہے تو جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس 500 روپے ہے۔
ضروری دستاویزات
جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے ب فارم یا سی آر سی درکار ہوگا اور گارڈین کو اصل شناختی کارڈ کے ساتھ آنا ہوگا۔