سٹی 42: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نوجوان کرکٹرز کو محنت اور کارکردگی پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکشن صرف میرٹ پر ہوگی اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں ہر صورت جگہ ملے گی۔
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی محنت کریں، کارکردگی دکھانے والوں کو ٹیم میں جگہ ملے گی، پی سی بی 50 بہترین اسکولوں کی ٹیم اپنی نگرانی میں لے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کے لیے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جن اسکولوں کے پاس گراؤنڈ نہیں ہیں، ان سے معاہدے کیے جائیں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے میچ کے اختتام پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان موجود تھےجہاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھی خصوصی ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔