ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوباڑو میں سیاہ کاری کے الزام پر 18 سالہ لڑکی قتل، بھائی گرفتار

اوباڑو میں سیاہ کاری کے الزام پر 18 سالہ لڑکی قتل، بھائی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب میں اوباڑو کے نواحی علاقے میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ کے قتل میں اس کا بھائی اسلم ملوث نکلا، جسے گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے  پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا، جبکہ قتل کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی مبینہ کوشش بھی کی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ اوباڑو میں سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں  پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز کے دوران مبینہ سیاہ کاری کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔