ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیوٹن کی یورپ کو دوٹوک وارننگ، امن سے رہیں ورنہ جواب دینے پر مجبور ہوں گے

پیوٹن کی یورپ کو دوٹوک وارننگ، امن سے رہیں ورنہ جواب دینے پر مجبور ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یورپ کے خلاف کسی جارحانہ عزائم کا حامل نہیں، تاہم اگر یورپی ممالک جنگ کی تیاری کریں گے تو روس بھی جواب دینے پر مجبور ہوگا۔

ماسکو میں فوجی و صنعتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس یورپ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے،  آئیے امن سے رہیں، ورنہ ہمیں بھی جواب دینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

روسی صدر نے بعض یورپی ممالک پر روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ ممالک یوکرین کے تنازع اور روس کی مبینہ دھمکی کو اپنی پالیسیوں کا جواز بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

پیوٹن نے واضح کیا کہ یورپ کے خلاف روس کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں اور ماسکو تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے۔