ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ، حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش

لیاقت بلوچ نے حکومتی رابطے پر کہا کہ وہ امیر جماعت اسلامی اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے

جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ، حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: اسلام آبادمیں پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ جاری ہے، جبکہ حکومت نے ایک بار پھر جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے اور آج ہی جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کی خواہاں ہے۔

دوسری جانب لیاقت بلوچ نے حکومتی رابطے پر کہا کہ وہ امیر جماعت اسلامی اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے پہلے ہی پانچ دور ہو چکے ہیں، تاہم پٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات پر تاحال حتمی پیش رفت نہیں ہوسکی۔