ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

39 سول ججز کم مجسٹریٹس کے تبادلے اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

39 سول ججز کم مجسٹریٹس کے تبادلے اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے 39 سول ججز کم مجسٹریٹس کے تبادلے اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو 22 ستمبر تک اپنی نئی تعیناتی کے مقامات پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تمام ججز متعلقہ اضلاع میں سینئر سول ججز کی عدالتوں کے ساتھ تین ماہ کے لیے منسلک رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کم مجسٹریٹ محمد مزمل ملک کا ڈیرہ غازی خان، مستنصر اشرف کا ساہیوال، سلطان امین کا گوجرانوالہ، عقرہ مقدس کا اوکاڑہ اور عروج سکندر کا خانیوال تبادلہ کیا گیا ہے۔

سول جج محمد عون کو سرگودھا، ثانیہ لیاقت اور عقیل سعید کو لاہور جبکہ معاذ علی کو بھکر تعینات کیا گیا ہے۔

سول جج ان کلثوم کا گجرات اور باسل فواد بٹ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ تبادلہ کیا گیا ہے۔ صباح نواز کو سیالکوٹ، نور فاطمہ رزاق کو چنیوٹ اور خرم مجید کالیہ کو بھی مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔

سول جج عاطف ستار کا بہاولپور، ساہر علی خان کا بہاولنگر اور فضاء طارق کا شیخوپورہ تبادلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت دیگر سول ججز کے بھی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔