ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری شناخت کا مبینہ غلط استعمال، 3 کسٹمز اہلکار گرفتار

سرکاری شناخت کا مبینہ غلط استعمال، 3 کسٹمز اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  شہریوں سے فراڈ کے الزام میں تین حاضر سروس کسٹمز اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور سول لائنز میں شہریوں سے فراڈ کی دو مختلف شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چوکی بی بی پاک دامن پولیس نے تین رکنی گینگ کو ٹریس کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان شکیل، غلام رسول اور عبداللہ کسٹمز کے حاضر سروس ملازمین ہیں، جو مبینہ طور پر ذاتی مفاد کے لیے کسٹمز اہلکار بن کر شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کرائے کی گاڑی پر نیلی لائٹ لگا کر سامان سے بھری گاڑیوں کو روکتے تھے۔ چیکنگ کے بہانے ڈرائیورز کو گاڑی میں بٹھا کر کسٹمز آفس لے جانے کا جھانسہ دیا جاتا، جبکہ اسی دوران ساتھی ملزم سامان سے بھری گاڑی لے کر فرار ہوجاتا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں وارداتوں میں مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے مالیت کا سامان ہتھیایا گیا۔ گرفتار ملزمان سے شہریوں سے مبینہ طور پر ہتھیایا گیا کپڑا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سرکاری عہدے یا شناخت کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا کسی صورت قبول نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔