ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار کی ٹکر کا شکار 10 سالہ بچہ ہی پولیس حراست میں، ڈی آئی جی سے انصاف کی اپیل

کار کی ٹکر کا شکار 10 سالہ بچہ ہی پولیس حراست میں، ڈی آئی جی سے انصاف کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  واپڈا ٹاؤن میں سکول سے گھر واپس جانے والے 10 سالہ بچے کو مبینہ طور پر کار سوار نے ٹکر مار دی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ستوکتلہ پولیس نے مبینہ طور پر کار سوار کے خلاف کارروائی کے بجائے بچے کو ہی حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ کار سوار ستوکتلہ پولیس کے ایک تھانیدار کا جاننے والا ہے۔ ان کے مطابق پولیس نے 10 سالہ بچے کو تھانے لے جا کر بند کر دیا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس کی جانب سے بچے کے والدین کو مبینہ طور پر کہا گیا کہ وہ اپنے بچے کو سمجھائیں اور کار سوار کا نقصان پورا کریں۔

متاثرہ فیملی کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس ایمرجنسی پر کال بھی کی، تاہم ان کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متاثرہ خاندان نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سے واقعے کا نوٹس لینے اور مبینہ طور پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔