ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انعام بٹ کی ریسلنگ میں واپسی، 2 ماہ کی پابندی مکمل

انعام بٹ کی ریسلنگ میں واپسی، 2 ماہ کی پابندی مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزر:قومی ریسلر انعام بٹ پر ڈوپنگ ایشو کے باعث عائد 2 ماہ کی پابندی مکمل ہوگئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق 19 جولائی سے 18 ستمبر تک رہا، جس کے بعد انعام بٹ اب دوبارہ ریسلنگ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل ہیں اور انہیں ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت بھی مل گئی ہے،۔

مزید برآںہ انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل واپس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی ریسلر نے آنکھ کی تکلیف کے علاج کے لیے دوا استعمال کی تھی لیکن انٹرنیشنل ڈوپنگ حکام کو اس کے استعمال سے بروقت آگاہ نہیں کیا جاسکا۔

 ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے مذکورہ دوا ایک سال تک استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ انعام بٹ کو پابندی کے فیصلے سے بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔