سٹی 42: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کل سے لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے، اگر حکومت لیوی ختم کرتی ہے تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر لیوی ختم نہیں کرتے تو لانگ مارچ کسی صورت ختم نہیں کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پروپوزل کے ساتھ آئے گی تو بات کریں گے، عوام کو خیراتی ریلیف نہیں بلکہ ان کا حق چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت آٹے اور چینی کا شدید بحران ہے۔