ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت 2027: 14 روز گزر گئے، ایک بھی پتنگ سازی لائسنس جاری نہ ہوسکا

بسنت 2027: 14 روز گزر گئے، ایک بھی پتنگ سازی لائسنس جاری نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:بسنت 2027 کے لیے پتنگ اور ڈور کی تیاری کی اجازت 6 ماہ قبل دینے کا فیصلہ تاحال عملی شکل اختیار نہ کرسکا۔ دو ہفتے گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ایک بھی مینوفیکچرنگ لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 4 ہزار مینوفیکچررز نے لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں، تاہم 14 روز گزرنے کے باوجود کسی درخواست گزار کو تاحال لائسنس جاری نہیں کیا جاسکا، جس کے باعث پتنگ اور ڈور ساز مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے منتظر ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پتنگ اور ڈور کی مینوفیکچرنگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی شروع کی جاسکے گی۔ درخواست گزاروں کی تصدیق کا عمل اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس درخواست گزاروں کی فیلڈ ویریفکیشن کررہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی اجازت کے بعد لائسنسز کا اجرا شروع کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق لائسنس جاری ہونے کے بعد ہی رجسٹرڈ مینوفیکچررز پتنگ اور ڈور کا سامان تیار کرسکیں گے۔