عمران یونس:جی سی یو کے طالبعلم فیضان احمد نے لاہور سے سکردو تک 1100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل کرنے کے بعد لاہور سے کراچی تک دوڑنے کے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔
فیضان احمد نے گزشتہ روز لاہور سے سکردو تک 1100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل کی۔
فیضان احمد نے 28 اگست کو لاہور سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ لاہور سے کراچی تک 1200 کلومیٹر کا طویل سفر دوڑ کر مکمل کریں گے۔
فیضان احمد نے لاہور سے سکردو کا سفر پاک فوج کے شہداء کے نام کیا۔