افشاں رضوان:سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخ نامے پر مؤثر عملدرآمد نہ ہوسکا، جس کے باعث مختلف اشیائے خورونوش سرکاری قیمتوں سے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت ہونے لگیں۔
مارکیٹ میں آلو سرکاری قیمت 30 روپے کے بجائے 50 روپے فی کلو، پیاز 170 کے بجائے 250 روپے، ٹماٹر 160 کے بجائے 290 روپے اور لہسن 280 کے بجائے 390 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح ادرک کی سرکاری قیمت 320 روپے مقرر ہے، تاہم بازار میں یہ 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ بھنڈی 180 کے بجائے 250 روپے، کریلا 190 کے بجائے 260 روپے، ٹینڈے 170 کے بجائے 250 روپے اور اروی 70 کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 250 روپے جبکہ مارکیٹ میں 290 روپے فی کلو، انگور 560 کے بجائے 700 روپے، آڑو 300 کے بجائے 380 روپے، سیب 350 کے بجائے 400 روپے اور امرود 180 کے بجائے 290 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
کیلے کی سرکاری قیمت 180 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ بازار میں 200 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں نمایاں فرق کے باعث شہریوں کو مقررہ نرخ پر اشیا کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ کی نگرانی اور کارروائی مؤثر بنانے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔