ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں دودھ دہی کی قیمتیں بے قابو، شہری پریشان

اوپن مارکیٹ میں دودھ دہی کی قیمتیں بے قابو، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں دودھ اور دہی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہونے لگا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 210 سے 230 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب دہی بھی سرکاری نرخ کے بجائے اوپن مارکیٹ میں 240 سے 260 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود دکاندار من مانے ریٹس وصول کر رہے ہیں، جس سے عوام کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔