ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں طالبان نے 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی

TALIBAN REGIME, BOOKS BANNED, CITY42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: افغانستان میں طالبان کی حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی۔

 طالبان حکومت نے ایک نئی پابندی کے تحت یونیورسٹیوں میں سیکڑوں کتابوں پر پابندی لگادی ہے جن میں خواتین کی لکھی گئی تقریباً 140 کتابیں بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے  طالبان حکومت نے افغانستان میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ پر پابندی لگادی تھی اور  طالبان حکومت نے شطرنج  کھیلنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ بیوٹی پارلر بنانے اور بیوٹی پارلر جانے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

اب طالبان نے جن کتابوں پر پابندی لگائی ہے ان  کتابوں میں ’سیفٹی ان دی کیمیکل لیبارٹری‘ جیسی کتابیں بھی ہیں۔

 طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ کتابیں شرعی اصولوں اور ان کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

خواتین کے تعلیمی ادارے طالبان نے کابل پر دوبارہ قبضہ ہوتے ہی بند کر دیئے تھے، اس کے بعد نیوز چینلز پر خواتین کے خبرین ںشر کرنے پر پابندی لگائی، اب تعلیمی اداروں میں پڑھنے اور پڑھانے والے بہت تھوڑے مردوں پر چھ سو کتابیں پڑھنے پڑھانے پر پابندی لگا دی ہے۔