ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن: دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 تک پہنچ گئی

چمن: دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :چمن بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی۔

 اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے، تحقیقاتی عمل سے پاک افغان بارڈر پر آمدورفت معطل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی سے ٹریڈ بھی معطل ہے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پیدل آمدورفت روٹ پر ویزا پاسپورٹ سیکشن عارضی طور پر بند ہے۔ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے۔