ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن نے نواز شریف اور مریم کو خبردار کردیا

فیاض الحسن نے نواز شریف اور مریم کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( نبیل ملک ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز نے اے پی سی کی آڑ میں ریاست اور حکومت مخالف کوئی سرگرمی کی تو اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی فرنیچر کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض چوہان نے کہا کہ آل شریف اور مولانا فضل الرحمن اپنے ذاتی مفادات اور لوٹ مار کے پیسوں کو بچانے کیلئے اے پی سی کر رہے ہیں، لیکن حکومت نہ پہلے ان سے بلیک میل ہوئی اور نہ اب ہو گی۔ اگر نواز شریف اور مریم نواز نے اے پی سی کی آڑ میں حکومت مخالف سرگرمی کی تو اس کے نتائج خطرناک آئیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ احتجاجی تحریکیں چلانا بچوں کا کھیل نہیں، اگر نواز شریف جیل بھرو تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے بیٹوں، دامادوں اور دیگر رشتہ داروں کو قانون کے سامنے پیش کروائیں۔ مریم نواز کی سیاست کے نتیجے میں گزشتہ چار سالوں کو دوران ن لیگ کو ہزیمت کے سواء کچھ نہیں ملا اور اب بھی اس کا نتیجہ صفر جمع صفر ہی ہو گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف برے طریقے سے منی لانڈرنگ کیس میں پھنس چکے ہیں اور ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن کے غیرحاضر اراکین کے بارے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو علم تھا۔ اپوزیشن لیڈر کے معاملات سیٹ ہیں اور وہ صرف اپنے بیٹے حمزہ شہباز کو بچانا چاہتے ہیں۔