( در نایاب ) کروڑوں کے گھپلوں میں ملوث اینٹی کرپشن کیس میں نامزد فیصل خرم کو ڈائریکٹر شالیمار ٹاؤن تعینات کردیا گیا ہے۔
واسا میں تین افسران کے تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عمران قریشی کو ایکسئن شالیمار ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے، عمران قریشی کے پاس ڈائریکٹر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا چارج بھی رہے گا جبکہ محمد اکرم کو ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح فیصل خرم کو ڈائریکٹر شالیمار ٹاؤن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فیصل خرم اینٹی کرپشن مقدمات کی بنا پر گرفتار بھی رہ چکے ہیں، ذرائع کے مطابق فیصل خرم نے ڈائریکٹر لگنے کے لئے تگڑی سفارشیں بھی کروائیں ہیں جبکہ وائس چئیرمین آفس نے بھی متنازعہ افسر کی تعیناتی پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد عرفان نے تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔