’’ٹیمیں ڈینگی لاروا کی تلاش کیلئے بھرپور کاوشیں کریں‘‘

’’ٹیمیں ڈینگی لاروا کی تلاش کیلئے بھرپور کاوشیں کریں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا  کی ہنگامی سرویلنس کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیمیں ڈینگی لاروا کی تلاش کیلئے بھرپور کاوشیں کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب سے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کی ہنگامی سرویلنس کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹیمیں ڈینگی لاروا کی تلاش کیلئے بھرپور کاوشیں کریں۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں اوردن رات کوشش کر کے پنجاب سے ڈینگی کا خاتمہ کریں گے، وزیر اعلی نے مزید کہا کہ سرکاری ونجی عمارتوں کی موثرسرویلنس کر کے ڈینگی لاروا کا خاتمہ کیا جائے۔

ٹائر شاپس اورقبرستانوں میں بھی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے جبکہ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور کاؤنٹرز پرمریضوں اوران کے تیمارداروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer