سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کامعاملہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کامو قف مسترد

سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کامعاملہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کامو قف مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کےحوالےسےکیس کی سماعت ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اعجاز احمد عدالت پیش ہوئے، ہائیکورٹ کی جانب سےایڈیشنل چیف سیکرٹری کوالاٹمنٹ پالیسی ازسرنومرتب کرنےکاحکم ،عدالت نے سمری کیبنٹ کمیٹی کوبھجوا کر10روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق جسٹس علی اکبرقریشی نےفہیم احمد کی درخواست پر سماعت کی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اعجاز احمد عدالت پیش ہوئے،درخواستگزارنے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کا ملازم ہے،سرکاری گھر سےنکال دیا گیا،عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ ہائیکورٹ کےملازم کوکیسےگھرسےبےدخل کرسکتےہیں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ پالیسی کےمطابق درخواستگزاراس سے حقاق نہیں رکھتا تھا۔

 عدالت نے استفسار کیاکہ لکھا ہےکہ ان کو گھر الاٹ نہیں ہوسکتا، جس پرایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا  کہ وفاق کومدنظررکھتے ہوئےپالیسی مرتب کی  گئی ہے ، عدالت نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت نے اپنی پالیسی کیوں نہیں بنائی،سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ بارے کیبنٹ کمیٹی کومراسلہ بھجوائیں،مشکل پیش آئے تو عدالت کو آگاہ کریں،اگرمنظوری نہ ملی تو پالیسی معطل کردیں گے، سیکرٹری اوروزیراعلی کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer