ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہاڑی علاقوں میں موسم سرد، ہلکی بارش کا بھی امکان؛ محکمہ موسمیات

پہاڑی علاقوں میں موسم سرد، ہلکی بارش کا بھی امکان؛ محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔ 

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ،دیر،کوہستان اور بالائی سوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔