سٹی 42: غازی آباد میں اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے 2اہلکاروں کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج ہوگیا ۔
اشتہاری ملزم عنصر عرف خان بابا اور اسکے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں دہشت گردی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئیں۔
مقدمہ انصر خان اور اسکے بیٹے حمزہ کیخلاف تھانہ غازی آباد میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جعلسازی ،فراڈ کے مقدمات میں مطلوب مجرم انصر خان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کی گئی۔
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اشتہاری مجرم نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کے باعث پولیس اہلکار عاشق اور دلاور زخمی ہوئے۔
پولیس نے اشتہاری انصر خان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔اشتہاری انصر خان کا بیٹا حمزہ موقع سے فرار ہو گیا،گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App