ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصروف شاہراہوں پر سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب کا عمل جاری

مصروف شاہراہوں پر سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مصروف شاہراہوں پر سکولوں کے سامنے طلبہ و طالبات کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس منصوبے کا 45 فیصد کام صرف دو ہفتوں میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور مریم خان کی ہدایت پر ابتدائی طور پر شہر کے 210 سکولوں کو اس منصوبے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا، جن میں ایم سی ایل، ایل ڈی اے اور کنٹونمنٹ بورڈز کے زیرانتظام علاقوں کے سکول شامل ہیں۔ ٹیپا نے اب تک 90 سکولوں پر زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔

منصوبے کی تکمیل کے لیے 6 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، جس کے تحت سکولز کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکوں پر سائن بورڈز اور زیبرا کراسنگز بنائی جا رہی ہیں۔ضلع انتظامیہ، ٹیپا، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کی مشترکہ ٹیموں نے کام کا آغاز سکول انتظامیہ کی فراہم کردہ فہرست کی بنیاد پر کیا۔ جہاں پہلے سے سائن بورڈز موجود ہیں، وہاں صرف زیبرا کراسنگز بنائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ صوبائی حکومت ہفتہ وار چھٹی (ہفتہ) ختم کرنے جا رہی ہے تاہم وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کی ہے کہ ہفتہ وار تعطیل برقرار رہے گی اور سکول ہفتے کے روز بند ہی رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران سکولوں کے اوقاتِ کار میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو ٹھنڈ کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔