ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم؟ صوبائی وزیرتعلیم کا وضاحتی بیان آگیا

سکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم؟ صوبائی وزیرتعلیم کا وضاحتی بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے موسمِ سرما کے پیش نظر اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا شیڈول تیار کر لیا ہے، جو 20 اکتوبر 2025 سے نافذ ہوگا اور مارچ 2026 تک برقرار رہے گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق، نیا شیڈول حتمی منظوری کے مرحلے میں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو تجویز ارسال کر دی گئی ہے اور ان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ صوبائی حکومت ہفتہ وار چھٹی (ہفتہ) ختم کرنے جا رہی ہے۔ تاہم، وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کی ہے کہ ہفتہ وار تعطیل برقرار رہے گی اور اسکول ہفتے کے روز بند ہی رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران اسکولوں کے اوقاتِ کار میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو ٹھنڈ کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔