ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کا میزائل تجربہ کا دعویٰ جھوٹا نکلا، حقیقت سامنے آگئی

افغانستان کا میزائل تجربہ کا دعویٰ جھوٹا نکلا، حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  افغانستان کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے میزائل تجربے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر دراصل شمالی کوریا کے 2023 کے میزائل تجربے کی ہے۔ 

افغان حکومت اور طالبان ترجمانوں کی جانب سے اس سے قبل بھی جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ واقعہ اسی سلسلے کی ایک اور مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد افغان اکاؤنٹس نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک میزائل کو فضا میں جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ دعویٰ کیا گیا کہ افغانستان نے 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔

جب اس تصویر کی ریورس امیج سرچ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ تصویر دراصل شمالی کوریا کے فروری 2023 کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کے تجربے کی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ افغان حکام کی جانب سے جھوٹے دعوے کیے گئے ہوں۔ اس سے قبل طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی غلط طور پر دعویٰ کیا تھا کہ افغان فورسز نے پاکستان کے فوجی ٹینک قبضے میں لے لیے ہیں، جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا۔