نواز شریف کی پاکستان آمد، لاہور شہر پر پھولوں کی برسات ہوگی

نواز شریف کی پاکستان آمد، لاہور شہر پر پھولوں کی برسات ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے جہاں لاہور پہنچنے پر شہر بھر میں پھول گرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نجی فضائی کمپنی سے رابطہ کیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمپنی کو اجازت بھی دے دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ نواز شریف کی آمد پر سہہ پہر 3 بجے ڈیڑھ گھنٹے تک دو طیارے شہر لاہور پر پھول پھینکیں گے۔