نگران وزیرِ اعظم سے چائنہ کے صدر کی ملاقات

نگران وزیرِ اعظم سے چائنہ کے صدر کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے پاور کنسٹرکشن کارپوریشن چائنہ کے صدر نے ملاقات کی ہے۔

 نگران وزیراعظم سے پاور چائنہ کے صدر وانگ بِن (Wang Bin)  نے بیجنگ میں ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین تعمیراتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

  نگران وزیرِ اعظم نے سی پیک کے تحت پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں چین بالخصوص پاور چائنہ کے کردار کو سراہا۔

Ansa Awais

Content Writer