ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم ممالک کا ٹھوس اقدام لینے کے بجائے محض مذمتی بیان، فلسطینی بچی کا سخت ردِ عمل

مسلم ممالک کا ٹھوس اقدام لینے کے بجائے محض مذمتی بیان، فلسطینی بچی کا سخت ردِ عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری خونریزی پر مسلم ممالک کی جانب سے ٹھوس اقدام لینے کے بجائے محض مذمتی بیانات دینے پر ایک فلسطینی بچی کا سخت ردِ عمل زیرِ گردش ہے۔ 

فلسطینی شہداء اور زخمیوں کے قیامت خیزمناظر نے سوشل میڈیا پر قیامت برپا کر رکھی ہے, حال ہی میں اب ایک زخمی بچی کے مسلم ممالک کے سربراہوں کے نام جاری پیغام نے سب کو حقیقت کا آئینہ دکھا دیا ہے۔

میں #فلسطینی ہوں، میں اپنے حق کے لئے لڑ رہی ہوں، مسلم دنیا بس مذمتی بیان جاری کرے جس کی #فلسطين کو کوئی ضرورت نہیں، #غزة_تُباد #غزة_تحت_الركام #فلسطين_الان pic.twitter.com/iDxwjj0xHF

— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) October 18, 2023

" alt="">

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچی کہہ رہی ہے کہ ' میں ایک فلسطینی ہوں، میں اپنے حق کے لئے لڑ رہی ہوں، مسلم دنیا بس مذمتی بیان جاری کرے جس کی فلسطين کو کوئی ضرورت نہیں۔'

#غزة کے اسپتال کی نرس رو رو کر دنیا کو ہونے والی تباہی بتا رہی ہے، اسپتال میں دوائیاں ہیں اور نہ ہی بیڈ، زخمیوں کے علاج کی جگہ نہیں بچی، طبی عملہ اور ڈاکٹر تھک چکے ہیں، ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، #غزة_تُباد #غزة_تستغيث pic.twitter.com/a4UeMOP0cv

— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) October 19, 2023

" alt="">

  دوسری جانب غزة کے ہسپتال کی نرس رو رو کر دنیا کو ہونے والی تباہی بتا رہی ہے، ہسپتال میں دوائیاں ہیں اور نہ ہی بیڈ، زخمیوں کے علاج کی جگہ نہیں بچی، طبی عملہ اور ڈاکٹر تھک چکے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ 

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں اب تک 18ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا بھر کے عوام کو اشکبار کر رکھا لیکن اس  معاملے پر بااقتدار سربراہ بھی فقط مذمتی بیان جاری کرتے نظر آرہے ہیں۔

 دوسری جانب مصر نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ایسی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرنی چاہیے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ “خوفناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول” اور ناقبل معافی ہے۔

 ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ “اسرائیل کے حملوں کی تازہ ترین مثال ہے جو بنیادی انسانی اقدار سے مبرا ہے۔