ویڈیو: شاہین کے یارکر نے افغانی بیٹر کو ہسپتال پہنچادیا

ویڈیو: شاہین کے یارکر نے افغانی بیٹر کو ہسپتال پہنچادیا
کیپشن: Shaheen Shah Afridi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی کی گیند پر افغان اوپنر زخمی ہوگئے۔

میچ کے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔شاہین کی یارکر گیند وکٹ کیپر بیٹر گرباز کے بائیں پاؤں میں لگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آئے،بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے پیٹھ پر اٹھا کر لے جایا گیا۔ 

بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گُرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق گرباز کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا معائنہ کیا جائے گا۔تاہم پاکستان اور افغانستان کا میچ نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہی بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر