ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج کرنا (ن) لیگ کے بس کی بات نہیں: عبدالعلیم خان

احتجاج کرنا (ن) لیگ کے بس کی بات نہیں: عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے اپوزیشن لیڈر  حمزہ شہباز کو کھری کھری سنادیں، بولے اب پرویز الہیٰ پر الزامات لگارہے ہیں جب 10سال حکومت میں رہے مقدمہ کیوں نہ بنایا؟  

تفصیلات کے مطابق میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے (ن) لیگ پر خوب تنقید کی، کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز شریف اب پرویز الہیٰ پر الزامات لگا رہےہیں، جب ان کی حکومت تھی تب انہیں یہ سب باتیں یاد کیوں نہیں آئیں، تب مقدمات کیوں نہیں بنائے۔

انہوں نے کہا کہ(ن)لیگی اراکین کہہ رہے تھے کہ اب ہم یہیں مریں گے آدھا گھنٹہ بھی احتجاج نہیں کیا اور بھاگ گئے، احتجاج کرنا (ن) لیگ کے بس کی بات نہیں، وہ تحریک انصاف ہی تھی جس نے126 دن کا دھرنا دیا۔

ایک صحافی کے سوال پر وزیربلدیات نے کہا کہ ن لیگ نے احتجاج کرنا ہے تو کرے ہم کھانا بھی دیں گے اور پانی بھی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، کسی چور کو رعایت نہیں دی جائے گی، اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی تحقیقات کی جائیں گی

Sughra Afzal

Content Writer