ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون بند کردی گئی۔ 

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم۔ون پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک بند  کردی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔