سٹی42: گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا۔ گی بی اسمبلی کا 42واں سیشن موجودہ اسمبلی کا آخری سیشن ہو گا۔ طلب کردیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس نوٹیفیکیشن کے مطابق 21 نومبر 2025 کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کا یہ آخری اجلاس ہوگا۔
چوبیس نومبر کو گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سال کی مدت مکمل ہورہی ہے۔
اب گلگت بلتستان مین نیا الیکشن ہو گا اور طریقہ کار کے مطابق گی بی اسمبلی کے نئے ارکان منتخب کئے جائیں گے جو پارلیمانی حکومت کے انتخاب کے لئے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نیا وزیراعلیٰ منتخب کریں گے۔
24 نومبر کو گی بی اسمبلی کی مدت پوری ہوتے ہی الیکشن کمیشن نئی اسمبلی کی تشکیل کے لئے کام کا آغاز کر دے گا جس کے لئے نگراں حکومت بھی تشکیل دی جائے گی۔