سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں رات/صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ۔ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کی توقع ہے۔