جنید ریاض:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکی نااہلی کے سبب گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری سکول لیڈی میکلیگن کی بجلی ایک ماہ سےبند ہے۔
سکول میں فنڈزکی شارٹیج کےباعث بجلی کےکئی ماہ کےبلزادانہ ہوسکے جسکے باعث طالبات اندھیرےمیں بیٹھ کرتعلیم حاصل کرنےپرمجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق اندھیرےمیں تعلیم حاصل کرتی بچیوں کوبینائی کےمسائل پیداہونےلگے،طالبات کا کہنا ہے کہ اندھیرےمیں بیٹھ کرپڑھنےسےسرمیں اکثردردرہتاہے،وزیرتعلیم سکول میں بجلی کی بحالی کیلئےاقدامات کریں۔
والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازفوری بجلی کی بندش کانوٹس لیں۔
سکول انتظامیہ کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی کومتعددباردرخواستیں دیں،شنوائی نہیں ہورہی،اتھارٹی مینول درخواست وصول نہیں کرتی ،بذریعہ ڈاک ہمارامسئلہ اتھارٹیزتک نہیں پہنچتا۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App