ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب کے متعدد شہر متاثر، اہم ہدایات جاری

بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب کے متعدد شہر متاثر، اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: بھارت کے سرحدی علاقوں امرتسر، جالندھر اور لدھیانہ سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی بڑھا دی ہے۔

لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہوا کی رفتار صرف 2 میل فی گھنٹہ ہے، جس کے باعث رات اور صبح کے وقت آلودگی زمین کے قریب جمع رہتی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی اورانورژن لیئر بھی سموگ میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

فضائی آلودگی میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات نے شہریوں کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صبح کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، جبکہ بچوں، بزرگوں اور دمہ کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔