ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پولیس نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما خالد نثارڈوگر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خالد نثارڈوگر کو پولیس کی بھاری نفری نے بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے۔

 یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں، خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے، وہ حلقہ پی پی231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔