پولیس اہلکار کی بزرگ خواتین سے بدسلوکی، سی پی او کا نوٹس

Police Officer
کیپشن: Police Officer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت رقم لینے کے لیے آنے والی بزرگ خواتین کو پولیس اہلکار نے جھنجھوڑا اور دھکے دیئے۔

سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بزرگ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے بدسلوکی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

احساس پروگرام کے تحت رقم لینے کے لیے آنے والے شہریوں کا شکوہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں خواتین کو زمین پر بٹھا کر انتظار کروایا جاتا ہے.

Sughra Afzal

Content Writer