ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی جدید ترین جنگی طیارہ سمندر برد کیسے ہوا?

A British F35 stealth jet has crashed shortly after takeoff from the UK\'s flagship aircraft carrier, forcing the pilot to eject into the Mediterranean.
کیپشن: British F35 crashes into the Mediterranean
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : برطانیہ کا جدیدترین جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا،برطانوی وزارت دفاع کے مطابق  بحیرہ روم کے اوپر سے معمول کے مطابق ٹیک آف کرنے اور اڑنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

برطانوی F35 پائلٹ آج صبح بحیرہ روم میں معمول کی پرواز کے دوران  گرکر تباہ ہوگیا،  طیارہ حادثے میں  پائلٹ محفوظ رہا ،  جبکہ برطانوی حکام کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات  کا آغاز کردیاگیا، برطانوی وزارت دفاع   کا کہنا تھا کہ اس لیے اس وقت مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہو گا۔

برطانوی وزارت دفاع  کی  جانب سےاعلان کیا گیا کہ F-35 لڑاکا طیارہ جسے دنیا کا جدید ترین اور مہنگا ترین قرار دیا جاتا ہے بحیرہ روم کے اوپر سے معمول کے مطابق ٹیک آف کرنے اور اڑنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ طیارہ برطانوی طیارہ بردار’ HMS ملکہ الزبتھ‘ پر تھا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

برطانوی میڈیا نے وزارت دفاع کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ کو پانی سے نکال کر کیرئیر پر واپس کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے پیچھے کوئی دشمنانہ کارروائی نہیں ہے۔ اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ یہ تکنیکی یا انسانی غلطی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بارے میں اس وقت مزید تبصرہ مناسب نہیں۔ یہ امریکی ساختہ جہاز ہے۔ اس کی قیمت 100 ملین پاؤنڈ یا تقریباً 135 ملین ڈالر ہے۔