ن لیگ نے لاہور جلسہ کیلئے خصوصی ماسک تیار کروا لئے

ن لیگ نے لاہور جلسہ کیلئے خصوصی ماسک تیار کروا لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ ن کی جانب سے تیرہ دسمبرکے جلسہ کیلئے پانچ لاکھ خصوصی ماسک بنوالیے گئے،ماسک پر ووٹ کوعزت دوکی تحریردرج ہوگی۔صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثنااللہ کہتے ہیں کہ تیرہ دسمبرکے جلسہ میں کروناایس اوپیز کامکمل خیال رکھاجائے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دو فیس ماسک تیار کرا لیے۔مسلم لیگ ن پنجاب میں کنونشن اور جلسوں کے دوران حاضرین کو فری ماسک دےگی ۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کاکہناہے کہ تیرہ دسمبرکے مینارپاکستان جلسہ کیلئے پانچ لاکھ ماسک بنوائے ہیں جوجلسہ میں شرکت کرنےوالوں کومفت دیے جائیں گئے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی پرچموں پر بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لکھوا کر تقسیم کرےگی۔