ملک اشرف : سابق ڈین پنجاب یونیورسٹی لاء کالج ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تقریب,سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی کی خصوصی شرکت ،ڈاکٹر شازیہ قریشی کو پھول، یادگاری سووینئر اور بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا.
تقریب کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں پاکستان بار کونسل کے آفس میں کیا گیا ،سینئر وکلاء، لاء افسران اور پروفیسرز نے ڈاکٹر شازیہ قریشی کی خدمات کو تاریخی قرار دیا ،تقریب میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے ڈاکٹر کاشف عمران زیدی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ،تقریب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل فار پاکستان ملک جاوید اعوان ،ممبر پاکستان بار کونسل ثاقب اکرم گوندل ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ،ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت علی ڈوگر شریک ہوئے ،اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان ،چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محسن عباس ،امیدوار سیکرٹری سپریم کورٹ بار ملک عارف اعوان ،اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر بھی شریک ہوئے ۔

اسٹیٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار امیر حمزہ ڈوگر ،سپیشل پراسیکیوٹر نیب فاطمہ شاہد ،اسٹنٹ اٹارنی جنرل ملک تنویر اعوان ،ملک احسن اشرف کھوکھر ، حسین اشرف ایڈوکیٹ ،ایڈوکیٹ نجیب فیصل ، انور اسماعیل، ذوالفقار ڈھڈی ، بیرسٹر ساجد تارڈ سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی ، مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شازیہ قریشی وہ استاد ہیں۔ جنہوں نے ہزاروں قانون دان تیار کیے” “علم بانٹنے والے لوگ کبھی ریٹائر نہیں ہوتے” تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی کے لئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
